Admin Admin
Number of posts : 108 Registration date : 2007-10-08
| Subject: Cheen Degital Telephon System Pakistan Mein Fraham Kare Ga Fri Nov 23, 2007 7:09 pm | |
| چین پاکستان کو جدید ڈیجیٹل ٹیلی فون ٹیکنالوجی فراہم کرے گا تاکہ اعلی معیار کے حامل سی ایل آئی سے آراستہ جدید ترین سہولیات سے لیس ڈیجیٹل ٹیلی فون سیٹ کی تیاری اور صارفین کو فراہمی میں آسانی پیدا ہو سکے۔ انجینئر محمد شہزاد حسن شیخ جنرل منیجر پاکستان کمیونیکیشن انڈسٹریز جو کہ پاکستان ٹیلی کام فائونڈیشن وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا ذیلی ادارہ ہے نے اے پی پی کو بتایا کہ چینی کمپنی سگنل انٹرنیشنل کی جنرل منیجر مس ایمیلیا نے یقین دلایا ہے کہ انکی کمپنی پاکستان کو ہائی ٹیک ٹریننگ جدید مشینری ٹیسٹنگ کی سہولیات اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین قبل ازیں بھی ٹیلی کام اور پاور کے شعبہ جات میں پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر کے تحت جوائنٹ وینچرز کے ذریعے بھاری مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید کاروباری روابط پیدا کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں سرگرم عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے باعث پاکستان کو جدید ترین مشینری اور دیگر آلات و سپیئر پارٹس انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہو سکیں گے۔
شہزاد حسن نے بتایاکہ اس سلسلہ میں چین کا وفد پہلے ہی پاکستان کمیونیکیشن انڈسٹریز کا دورہ کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہائی ٹیک ٹیلی فون برآمد بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی آئی نے جدید ترین ماڈل کا نیا بیٹری کے بغیر سی ایل آئی ڈیجیٹل ٹیلی فون سیٹ سٹینو گرافر سیٹ ڈیجیٹل کارڈ لیس ٹیلی فون اور منی ڈیجیٹل ایکسچینجز بمعہ سی ایل آئی تیار کئے ہیں جو نہ صرف اندرون ملک انتہائی مقبول ہو رہے ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی انکی مانگ میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کمیونیکیشن انڈسٹریز بہت جلد ان ٹیلی فون سیٹوں کی برآمد بھی شروع کر دے گی۔ | |
|