Admin Admin
Number of posts : 108 Registration date : 2007-10-08
| Subject: PAKISTAN MEIN INTERNAT ISTIMAL KARNEY WALO KI TADAD (ARTICAL Fri Nov 23, 2007 7:18 pm | |
| پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی اس وقت 51 ہزار سے زیاد افراد براڈبینڈ انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال ٹیلی کام کے شعبہ موبائل اور فکس فون کے مقابلے میں غیرتسلی بخش ہے ۔ پاکستان کی مجموعی آبادی کا صرف 3.1 فیصد حصہ انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کررہا ہے یہ تعداد 50 لاکھ 56 ہزار کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کے فروغ کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کمپیوٹر پر 15 فیصد سیلز ڈیوٹی سمیت دیگر آئی ٹی مصنوعات کی مہنگے داموں دستیابی بڑی وجوہات ہیں۔ | |
|