Admin Admin
Number of posts : 108 Registration date : 2007-10-08
| Subject: WINDOWS MEIN NEW VIRUS KA KHATRA Fri Nov 23, 2007 6:51 pm | |
| کمپیوٹر کے صارفین کو ’مائیکروسوفٹ ونڈوز‘ میں ایک نئی خرابی کے بارے میں متنبہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر وائرس کا نشانہ بن سکتا ہے۔ انٹرنیٹ کے حوالے سے امریکہ کے نگران ادارے ’کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس سینٹر‘ نے ان خراب فائلوں کے متعلق پیغامات جاری کر دیے ہیں جنہیں ’ونڈوز میٹافائلز‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بہت سی ویب سائٹس اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں کے کمپیوٹروں میں وائرس داخل کر رہی ہیں۔
اس خرابی کا تعلق مائیکروسوفٹ کے ’آپریٹنگ سسٹم‘ سے ہے۔ اس میں ایسی ’امیج فائلز‘ ہیں جن میں ’ویکٹر‘ اور ’بٹ میپ‘ دونوں قسم کی تصاویر کی معلومات شامل ہیں۔
اس صورت حال سے فائدہ اٹھا کر حملہ آور ایسے ’ویب پیج‘ یا ای میل پر خطرے کے کوڈ کو چھپا کر حملہ کر سکتا ہے جس میں ونڈوز میٹافائلز موجود ہوں۔
اس مقصد کے لیے ’ایکسپلائٹ کوڈ‘ کو پھیلا دیا گیا ہے جو ’ونڈوز ایکس پی‘ سسٹم کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ تاہم اس سے ونڈوز کی دوسری اقسام بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
سکیورٹی فرم ’ویب سینس‘ کا کہنا ہے کہ اس نے بہت سی ایسی ویب سائٹس کا پتہ لگایا ہے جو اس خرابی کو وائرس پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
یہ وائرس پیغامات لوگوں سے نیا ونڈوز آپریشن سسٹم انسٹال کرنے کے بہانے کریڈٹ کارڈ نمبر مانگتے ہیں اور اس عمل کے دوران وائرس کمپیوٹر میں منتقل کر دیتے ہیں۔
اس حملے کے آغاز کے بعد سکیورٹی فرمیں بہت محتاط ہو گئی ہیں اور اسے بہت خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔
مائیکروسوفٹ کے سکیورٹی کے مشیر کا کہنا ہے کہ ’ہم ونڈوز میں کسی قسم کی خرابی کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس تحقیق کے بعد صارفین کو بچانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ مائیکروسوفٹ اپنے صارفین کو غیر محفوظ ذرائع سے آنے والے پیغامات کے بارے میں بہت محتاط رہنے کا مشورہ دیتی ہے‘ | |
|