Admin Admin
Number of posts : 108 Registration date : 2007-10-08
| Subject: IBM DUNYA KA TEZ TAREEN COMPUTER Fri Nov 23, 2007 6:48 pm | |
| آئی بی ایم نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنی دیرینہ روایت برقرار رکھتے ہوئے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر جین پی متعارف کیا ہے ـ تجارتی مقاصد کے لئے بنائے جانےوالے اس کمپیوٹرکی رفتار 1000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ ہے اور عام کمپیوٹر سے 100000 گنا زیادہ تیز رفتار ہےـ اس قسم کا یہ پہلا کمپیوٹر امریکی محکمہ توانائی کی آرگون نیشنل لیبارٹری میں الیونوئس میں نصب کیا جائے گاـ دو مزید کمپیوٹر امریکہ ہی کی دو لیبارٹریوں کے لئے جبکہ چوتھا کپمیوٹر برطانیہ کی کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ڈیریسبری لیبارٹری جو چیشائر میں ہے، کے لئے خریدا جائے گاـ یہ نئی ایجاد ایٹمی طبیعیات جیسے پیچیدہ سائنسی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔
اسی سلسلے کا سابقہ کمپیوٹر جین ایل جو کیلیفورنیا لارنس لیور مور نیشنل لیبارٹری میں نصب ہے اور امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حفاظتی مقصد کے تحت لگایا گیا ہے ،نہایت موثر ثابت ہوا ہےـ
دوسو اسی اعشاریہ چھ ٹیرا فلوپ یعنی دس ارب کیلکولیشن فی سیکنڈ سے زیادہ تیز رفتاری سے کام کرنے والا یہ کمپیوٹر 131072 پروسیسرز کے ساتھ کام کرتا ہے اور 367 ٹیرافلوپ کی رفتار تک کام کر سکتا ہےـ جبکہ جین پی میں 294912 پروسیسرز نصب کیے گئے ہیں اور ان کی تعداد 884736 تک بڑھائی جاسکتی ہے جس سے اس کی رفتار تین پیٹا فلوپ یعنی 3000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ تک بڑھائی جا سکتی ہےـ
اس کمپیوٹر کی لانچنگ کے موقع پر آئی بی ایم کے ڈیپ کمپیوٹنگ کے نائب صدر ڈیوٹیوریک نے کہا کہ کمپیوٹر کے ارتقائی عمل میں بلیو جین پی اب تک کی سب سے موثر پیشرفت ہےـ
جین پی۔۔۔طاقتور ترین کمپیوٹر ”کمپیوٹر کے ارتقائی عمل میں بلیو جین پی اب تک کی سب سے موثر پیشرفت ہےـ”
ڈیو ٹیوریک
اس مشین کی ہر مائکرو چپ میں آٹھ پروسیسرز نصب ہوں گے جوایک ماسٹر یونٹ کے تحت کام کریں گے اورانفرادی طور پر استعمال کیے جا سکیں گےـ روڈ رنر کی رفتاراورطاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ترقی یافتہ شکل کو محض چند مزید پروسیسرز کی ضرورت پڑے گی ـ
جین پی سپر کمپیوٹر کے مقابلے پر سن کمپنی نے کونسٹیلیشن مشین کے نام سے سپر کمپیوٹر متعارف کیا ہے جسکح رفتار ایک اعشاریہ سات پیٹا فلوپ ہےـ اس سے قبل پہلی کونسٹیلیشن مشین جسے رینجر کا نام دیا گیا ہے، ٹیکساس یونیورسٹی میں آسٹن کے مقام پر نصب کی گئی ہے اور 500 ٹیرا فلوپ کی رفتار سے کام کرتی ہےـ | |
|