Apna Karak (Mohammad Akram)
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.
Apna Karak (Mohammad Akram)

Sub Kuch Urdu Mein Sekin Our Sekayen
 
HomeGallerySearchLatest imagesIT new Site UrduRegisterLog in

 

 4 HAM SHEKAL BACHION KI PAIDAYESH

Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin



Number of posts : 108
Registration date : 2007-10-08

4 HAM SHEKAL BACHION KI PAIDAYESH Empty
PostSubject: 4 HAM SHEKAL BACHION KI PAIDAYESH   4 HAM SHEKAL BACHION KI PAIDAYESH Icon_minitimeFri Nov 23, 2007 6:45 pm

ایک کینیڈین عورت نے چار ایک جیسی شکل و صورت کی بچیوں کو جنم دیا ہے جو میڈیکل سائنس کی تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔
بچیوں کی پیدائش کینیڈا میں نہیں بلکہ امریکہ کی ریاست مونٹانا کے ایک ہسپتال میں ہوئی ہے۔

کینیڈین خاتون کیرن جیپ اور ان کے شوہر جے پی کو اس ولادت کے لیے کینیڈا میں کسی ہسپتال میں جگہ نہ مل سکی جس کے باعث جوڑے کو امریکی ریاست مونٹانا کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں چاروں بچیاں آپریشن کے ذریعے پیدا ہوئیں۔

چاروں بچیاں کیونکہ مقررہ وقت سے دو مہینے پہلے پیدا ہوئیں ہیں اس لیے انہیں بچوں کے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ اوٹم، بروک، کیلیسا اور ڈالیا نامی یہ بچیاں اچھی حالت میں ہیں اورانہیں ’گریٹ فال‘ نامی ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ان بچیوں کی پیدائش کے لیے کینیڈا کے شہر کیلگری کے فٹ ہل میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹروں اور جگہ کا انتظام کیا گیا تھا لیکن کئی بچوں کے وقت سے پہلے پیدا ہونے کی وجہ سے وہاں بچوں کے آئی سی یو میں جگہ نہ رہی۔


مذکورہ بچیوں کے وزن ایک اعشاریہ صفر سات کلو سے ایک اعشاریہ تینتیس کلو کے درمیان ہیں پھر بھی انہیں مصنوعی طریقے سے سانس لینے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔



صحت کے ادارے کی کوششوں کے باوجود پورے کینیڈا میں جیپ کو پیدائش کے لیے جگہ نہ ملی۔ فوری ضرورت کے باعث جیپ، ایک نرس اور ایک ماہر کو کیلگری سے پانچ سو کلو میٹر دور مونٹانا بھیجا گیا جہاں چاروں بچیاں اتوار کے دن پیدا ہوئیں۔

مذکورہ بچیوں کے وزن ایک اعشاریہ صفر سات کلو سے ایک اعشاریہ تینتیس کلو کے درمیان ہیں پھر بھی انہیں مصنوعی طریقے سے سانس لینے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔

یہ حمل قدرتی طریقے سے ہوا تھا۔ ڈاکٹروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ قدرتی طریقے سے حمل ہونے کی صورت میں ایک جیسی شکل کے چار بچے پیدا ہونے کا امکان ایک کروڑ تیس لاکھ میں ایک بار ہوتا ہے۔

مسز جیپ نے کینیڈین اخباروں ’گلوب‘ اور ’میل‘ کو بتایا کہ پچھلے دو ہفتے ان کے لیے انتہائی مشکل تھے۔

جیپ نے کہا: ’ہم ایک دوسرے ملک میں ہیں اور اپنے آئندہ دنوں کو کسی نہ کسی طرح گذارلینا چاہتے ہیں۔ ہم جلد سے جلد واپس جانا چاہتے ہیں۔‘

اس نے مزید کہا کہ وہ جلد سے جلد کیلگری واپس جانا چاہتے ہیں لیکن بچیوں کو مزید چار سے چھ ہفتے ہسپتال میں گذارنے پڑیں گے۔

اس جوڑے کے ایک رشتے دار نے گلوب اور میل اخبار کو بتایا ہے کہ اپنی متوقع بڑی فیملی کے لیے ایک بڑا گھر ڈھونڈ رہے ہیں۔

ان چاروں بچوں کا ایک دو سالہ بھائی بھی ہے جس کا نام سائمن ہے۔
Back to top Go down
http://www.karakonline.net.tf
 
4 HAM SHEKAL BACHION KI PAIDAYESH
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Apna Karak (Mohammad Akram) :: Apna karak (Karak Online) :: General Knwoledge-
Jump to: