Apna Karak (Mohammad Akram)
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.
Apna Karak (Mohammad Akram)

Sub Kuch Urdu Mein Sekin Our Sekayen
 
HomeGallerySearchLatest imagesIT new Site UrduRegisterLog in

 

 CHAND K LIE PEHLA JAPANI KHLAYI MISION

Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin



Number of posts : 108
Registration date : 2007-10-08

CHAND K LIE PEHLA JAPANI KHLAYI MISION Empty
PostSubject: CHAND K LIE PEHLA JAPANI KHLAYI MISION   CHAND K LIE PEHLA JAPANI KHLAYI MISION Icon_minitimeFri Nov 23, 2007 4:43 pm

جاپان کی سپیس ایجنسی پہلا خلائی مشن چاند پر بھیجا ہے جو چاند کی سطح کا مشاہدہ کرے گا۔
خلائی سٹیشن کو تانیگاشیمہ کے خلائی مرکز سے ایک راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

ایک سال کے دوران خلائی سٹیشن چاند کی ابتداء اور اس کے ارتقاء سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ناسا کی طرف سے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں اپالو پروگرام کے تحت بھیجے گئے خلاف گئے مشن کے بعد خلا میں بھیجا جانے والا سب سے پیچیدہ مشن ہے۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں اپالو پروگرام کے تحت بھیجے گئے مشن میں خلا بازوں نے چاند کی سطح پر چہل قدمی کی تھی۔

جاپانی خلائی ایجنسی کی ترجمان اریکو سُناڈا کا کہنا ہے کہ ’ہم نے کامیابی سے خلائی مشن کو ایک راکٹ کے ذریعے مدار میں چھوڑا ہے۔‘

تین ٹن وزنی اس خلائی مشن کو سیلین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس مشن کو، لوک کہانی کے مطابق‘ چاند کی سطح پر اترنے والی شہزادی ’کاگوا‘ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔

جاپان کی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی مشن چاند کی سطح سے جیالوجی، ٹوپوگرافی اور ماحولیات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

اس خلائی مشن کو چار سال پہلے بھیجا جانا تھا لیکن بعض تیکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ مشن زیر التوا رہا۔

جاپانی سپیس ایجنسی اپنے کام کو وسعت دینے اور خلا بازوں کو خلا میں بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔

درایں اثنا گُوگل نے ان پرائیویٹ فرموں کے لیے تین کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا جواپنے بھیجے ہوئے روبوٹ جہاز چاند کی سطح پر اتارنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

چاند کی سطح پر روبوٹ جہاز بھیجنے کا مقابلہ ایکس پرائز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔

انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے روبوٹ جہاز کو چاند کی سطح پر مختلف کام سرانجام دینا ہوں گے جن میں وڈیو شوٹنگ اور چاند کی سطح پر سیر سپاٹا شامل ہے۔
Back to top Go down
http://www.karakonline.net.tf
 
CHAND K LIE PEHLA JAPANI KHLAYI MISION
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Apna Karak (Mohammad Akram) :: Apna karak (Karak Online) :: General Knwoledge-
Jump to: