Apna Karak (Mohammad Akram)
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.
Apna Karak (Mohammad Akram)

Sub Kuch Urdu Mein Sekin Our Sekayen
 
HomeGallerySearchLatest imagesIT new Site UrduRegisterLog in

 

 INSANI DIL WA DIMAG KI MORMATH

Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin



Number of posts : 108
Registration date : 2007-10-08

INSANI DIL WA DIMAG KI MORMATH Empty
PostSubject: INSANI DIL WA DIMAG KI MORMATH   INSANI DIL WA DIMAG KI MORMATH Icon_minitimeFri Nov 23, 2007 4:36 pm

سائنسدانوں نے انسانی جلد کے خلیوں کی ایک ایسی نئی ترتیب دریافت کر لی ہے جس کے نتیجے میں وہ جنین سے مشابہ یا ملتی جلتی نمو پا سکنے والے خلیوں کی طرح انسانی جسم کے کسی بھی ریشے کی شکل اختیار کر سکیں گے۔
یہ کامیابی سائنسدانوں کے دو گروہوں نے بیک وقت حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے نتیجے میں ایسی تحقیقات کرنے کے لیے خلیوں کے حصول کا ایک ایسا نیا ذریعہ حاصل ہو جائے گا جس کے نتیجے میں بہت سی بیماریوں کے علاج دریافت کرنا ممکن ہو سکے گا۔

اس دریافت کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اب خلیوں کے حصول کے لیے انسانی جنین پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ تحقیقات میں انسانی جنین سے خلیوں کے حصول کو انتہائی متنازع تصور کیا جاتا تھا۔

اس بارے میں جاپان اور امریکہ میں کی جانے والی تحقیقات کو رپورٹیں سائنس اور خلیوں کے جریدوں میں شائع ہوئی ہیں۔

اب تک یہ تصور پایا جاتا تھا کہ تحقیقات کے لیے درکار انسانی جنین سے لیے جانے والے خلیوں میں ہی یہ امکان پایا جاتا ہے کہ وہ انسانی جسم کے دو سو بیس اقسام کے خلیوں کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم اس کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ سائنس کے نام پر انسانی جنین کو تباہ کرنا غیر اخلاقی امر ہے۔

امریکہ میں بھی ان سائنسدانوں کو تحقیقات کے دوران جنینی خلیوں کے انتہائی محدود استعمال کی اجازت ہے جنہیں تحقیقات کے لیے حکومت سرمایہ یا فنڈز فراہم کرتی ہے۔


جنین سے خلیوں کا حصول ختم
اب تک یہ تصور پایا جاتا تھا کہ تحقیقات کے لیے درکار انسانی جنین سے لیے جانے والے خلیوں میں ہی یہ امکان پایا جاتا ہے کہ وہ انسانی جسم کے دو سو بیس اقسام کے خلیوں کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں



جاپانی ٹیم اس مقصد کے لیے ایسا محلول کیمیائی آمیزہ استعمال کیا ہے جس میں چار ایسے جینی کنٹرولنگ لحمیاتی عناصر ہوتے ہیں جن کے ذریعے حاصل کیے گئے بالغ انسانی خلیوں کی نمو کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے جو خلیے بنائے ہیں وہ انسانی جنین کے خلیوں کے مشابہ تو ہیں لیکن مماثل نہیں ہیں لیکن ایسے ہیں کہ انہیں انسانی دل اور دماغ کے ریشے بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کہا گیا ہے کہ تجربہ گاہ میں ایسے خلیوں نے بارہ دن میں دل سے مشابہ شکل اختیار کی اور دھڑکنا شروع کر دیا۔ یہی کامیابی امریکہ کی ویسکوسن میڈیسن یونیورسٹی نے بھی قدرے مختلف کیمیائی ترتیب کے استعمال سے حاصل کی۔
Back to top Go down
http://www.karakonline.net.tf
 
INSANI DIL WA DIMAG KI MORMATH
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Apna Karak (Mohammad Akram) :: Apna karak (Karak Online) :: App Ki Sehat (Health)-
Jump to: